جمعہ, 25 اپریل , 2025

عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہائی کے احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی تھانہ ایئرپورٹ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔ عالیہ حمزہ کی قانونی ٹیم کی قیادت محمد فیصل ملک نے کی، جو عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

عدالت نے عالیہ حمزہ کو1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ اور 5 دیگر کارکنوں کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج تھا، اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی ایک سرگرم اور معروف رہنما ہیں، وہ قومی اسمبلی کی سابق رکن بھی رہ چکی ہیں، اور خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں نمائندگی کر چکی ہیں،ان کی شہرت کا بڑا سبب ان کا دبنگ اندازِ گفتگو، پارٹی پالیسیوں کا پُرزور دفاع اور ٹی وی ٹاک شوز میں بھرپور شرکت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter