جمعہ, 25 اپریل , 2025

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائشگاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید کے اہلخانہ کے ساتھ فاتحہ خوانی کی انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

latest urdu news

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قوم اپنے شہیدوں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے جس پر پوری قوم کی جانب سے انکی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ملاقات کے آخر میں انہوں نے شہید کے اہلخانہ کیساتھ اظہار ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter