سکھر، شادی کے جھانسے میں کچے پہچنے والے نوجوان کو فیملی سمیت پولیس کی جانب سے بچالیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین سمیت 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے ایک نوجوان کے ساتھ پیش آیا جو شادی کے وعدے پر سدوجا کچے کے علاقے میں پہنچا تھا۔ نوجوان کے ساتھ اس کے خاندان کی 4 خواتین اور ایک بچہ بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق، کچے کے داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب تفتیش کی تو واردات کا علم ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان اور اس کے ساتھ موجود خواتین کو سمجھا بجھا کر واپس بہاولپور روانہ کر دیا۔
نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اسے شادی کا جھانسہ دے کر سدوجا کچے کے علاقے میں بلایا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سب کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر ایف الیون 2 میں واقع ایک پلازے سے ایک لڑکی اور 2 لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر زہریلی نشہ آور اشیا پینے کے باعث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی۔