سندھ حکومت نے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی، سندھ حکومت کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ملیر میں بی آر ٹی بس کے نئے روڈ کا دورہ کیا گیا ہے، شرجیل میمن کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ بائیو گیس پر چلنے والی یہ پہلی بس سروس ہے، جیسے ہی نگراں سیٹ اپ ختم ہوا، پیپلز پارٹی نے پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران حکومت کی نااہلی کے باعث ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوا۔
شرجیل میمن کا یہ کہنا تھا ای وی ایس بسوں سے شہریوں کی سہولت ہوگی، ای وی ٹیکسی کی ڈرائیور خواتین ہوں گی۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کو بچائیں تاکہ پاکستان کو پچایا جاسکے، اربن ایریاز میں کام شروع کرنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، پراجیکٹ تقریباََ مکمل ہوچکا ہے، 3 سے 4 دن تک سڑکیں کھول دی جائیں گیں۔