جمعہ, 25 اپریل , 2025

جے یو آئی کا بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر شازیہ مری کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) و سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ سے غلط بیانی ہوئی، ان کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ اپوزیشن میں موجود دوسری جماعتوں کو بھی ڈائیلاگ میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور حکومت کو بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

latest urdu news

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی مس کمیونیکیشن یا مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے، اس قسم کا بیان دینا انتہائی نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں جو پہلا مسودہ دیا گیا وہ ووٹنگ سے پہلے آدھی رات کو دیا گیا۔

سینیٹر کا یہ کہنا تھا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی بلاول بھٹو تشریف لے آئے، بلاول بھٹو کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تو چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے بھی تحفظات ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے بلاول سے کہا آپ کی مجبوری ہوگی ہماری مجبوری نہیں ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter