تحریک انصاف کو کاہنہ رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کو لاہور رنگ روڈ کے اوپر کاہنہ کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے شرائط عائد کی ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اپنے بیانات پر معافی مانگیں انکے معافی نہ مانگنے پر این او سی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی شرائط میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی ادارے، کسی اعلیٰ شخصیات کے خلاف بیان بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیساتھ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter