تبدیلی اور سونامی جیسے نعرے پشتون عوام کیساتھ بھیانک مذاق بن چکے ہیں ، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے سولر پینل منصوبے کو کرپشن، کمیشن اور غیر شفافیت کی نمایاں مثال قرار دیا ہے،ان کے مطابق اس منصوبے میں مبینہ طور پر 2 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے آٹھ ماہ قبل اس منصوبے کا اعلان کیا، لیکن حیران کن طور پر پی سی ون کی منظوری سے پہلے ہی ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔

latest urdu news

انہوں نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح کے منصوبے یا تو شروع ہی نہیں ہوتے اور اگر ہوں بھی تو مفادات کی سیاست اور ٹھیکیداروں کی چپقلش کا شکار بن جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی محض بیانات اور سیاسی دعوؤں تک محدود ہے، جبکہ عوامی وسائل احتجاجی تحریکوں اور مخصوص افراد کو نوازنے پر ضائع کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے "تبدیلی” اور "سونامی” جیسے نعروں کو پختون عوام کے ساتھ ایک تلخ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انجام شدید نقصان کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی کا خلاصہ صرف وفاق اور پنجاب پر ناکام سیاسی حملے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو دیے گئے تمام فنڈز کا فوری آڈٹ کرائے اور جب تک پچھلے فنڈز کا مکمل حساب نہ دیا جائے، کے پی حکومت کو مزید رقوم جاری نہ کی جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter