140
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان آئیں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی ایس سی او سمٹ میں بھارت کی نمائندگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر شرکت کرینگے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
تاہم بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات آئندہ چند دنوں میں بتائی جائیں گی۔
پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے بھارت کو دعوت نامہ بھجوایا گیا تھا۔
جس پر بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اجلاس میں آن لائن شریک ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔