جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلوچستان میں عوامی بہبود کے اقدامات کو منفی پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مصدق ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو دینے پر اعتراض ناقابلِ فہم ہے، عوامی فلاح کے منصوبے کو بلا وجہ متنازع بنایا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح ہدایت دی ہے کہ مشکل حالات میں مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سب کو کہہ چکے ہیں کہ تھوڑا وقت دیں، ہم معیشت کو درست سمت میں لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، اور یہ استحکام ایک سال میں حاصل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک خطرناک سڑک پر ہر سال دو ہزار جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، ماضی کی کسی حکومت نے اس سڑک کو مکمل نہیں کیا، مگر اب یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے عوام کو سہولت دی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پٹرول کی قیمت کم کر کے بلوچستان کے عوام کو سہولت دی جا رہی ہے تو کچھ لوگ اس پر اعتراض کر رہے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں، عوامی فلاح کے منصوبوں پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter