بابو سر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برفباری شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔

بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، سیاحتی مقام ناران کے علاقہ جات میں بھی برفباری دیکھنے میں آئی ہے۔

latest urdu news

برفباری سے اردگرد کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا، بالاکوٹ اور وادی کاغان میں وقفے وقفے سے بارشوں  کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مشیر برائے قانون و انصاف وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، بیرسٹر عقیل ملک کا یہ کہنا ہے ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے یہ کہا کہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں عمران خان سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں، آرٹیکل سے بانی پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا،عمران خان نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter