امام حسین کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کی جانب سے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

latest urdu news

سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter