159
اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر ایف الیون 2 میں واقع ایک پلازے سے ایک لڑکی اور 2 لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر زہریلی نشہ آور اشیا پینے کے باعث ہوئی ہے، سیکٹر ایف الیون ٹو میں ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔
تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی۔
مرنے والے ایک شخص کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نا کی جاسکی۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا جس میں 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔