اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ضیا حسین شاہ کو پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ انہیں یہ عہدہ چار سال کے لیے سونپا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضیا حسین شاہ اس سے قبل PNRA میں بطور ممبر ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں تکنیکی اور انتظامی شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔ ان کا اہم کردار پاکستان میں جوہری تحفظ اور تابکاری کے معیارات کو مضبوط بنانے میں رہا ہے۔
چیئرمین ضیا حسین شاہ کو جوہری ریگولیٹری امور میں وسیع بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے اور وہ کئی بین الاقوامی جائزہ مشنز کی قیادت کر چکے ہیں۔
جنگ مذاق نہیں، نیوکلیئر پروگرام ہماری حفاظت کے لیے ہے، اسحاق ڈار
پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کا قومی ریگولیٹری ادارہ ہے، جو تمام جوہری اور تابکاری سرگرمیوں کی نگرانی اور ریگولیشن کے لیے ذمہ دار ہے۔
