صدر زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے، ناصر شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر توانائی سندھ کا بیان، صدر زرداری کہیں نہیں جا رہے، افواہوں کو اتحادی حکومت نے مسترد کر دیا

کراچی، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اس تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو براہِ راست وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے، وہ کہیں جا نہیں رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

latest urdu news

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نہ صرف صدارت پر برقرار ہیں بلکہ اگر وہ ایوان صدر چھوڑتے ہیں تو آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور آصف زرداری براہِ راست وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کو افواہ قرار دیا کہ صدر کو ان کے منصب سے ہٹایا جا رہا ہے یا ان کا دور ختم کیا جا رہا ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ممکنہ دو تہائی اکثریت کی بات چلی تو پہلے یہ شوشہ چھوڑا گیا کہ حکومت کی مدت 10 سال کرنے پر غور ہو رہا ہے، جب وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صدر کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آصف علی زرداری کو ایوان صدر سے ہٹایا جا رہا ہے، تاہم حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ان تمام قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ان افواہوں کو محض "افواہیں” قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی تھی، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ان خبروں کو "شرانگیز مہم” کہا اور واضح کیا کہ نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرِ غور ہے کہ صدر کو مستعفی ہونے کا کہا جائے یا آرمی چیف کو صدر بنائے جانے کی کوئی سوچ موجود ہو۔

یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق افواہیں محض سیاسی قیاس آرائیوں تک محدود ہیں، اور حکومتی سطح پر اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تبدیلی یا پیش رفت کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter