صدر مملکت آصف علی زرداری 12 ستمبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ہفتے، 12 ستمبر کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہوں گے۔

صدر زرداری کے اس اہم دورے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے دوران وہ چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں سی پیک (چائنا-پاکستان اقتصادی راہداری) اور خطے و عالمی سطح پر جاری حالات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

latest urdu news

یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی مسائل پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter