حکومت کا یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، تاہم مخصوص اسکولوں میں یوم تکبیر کی تقریب کے لیے دو گھنٹے کلاسز ہوں گی۔

latest urdu news

لاہور ،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ ان کے مطابق پنجاب بھر میں اسکولز میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم جن اسکولوں میں یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، صرف وہی اسکول دو گھنٹے کے لیے کھلیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے ان تقاریب میں طلبہ کو قومی ایٹمی پروگرام، ملکی دفاع، اور پاک افواج کی خدمات کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، قبل ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا تھا کہ 28 مئی کو تمام اسکولز کھلے رہیں گے، اور محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے اس حوالے سے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔

محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق یوم تکبیر پر اسکولوں میں خصوصی مارننگ اسمبلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسپیشل پروگرامز اور تقاریر کے ذریعے طلبہ کو قومی اہمیت کے اس دن سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کر کے دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اسی مناسبت سے ہر سال یہ دن یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کی مکمل تفصیلات اور شیڈول جاننے کے لیے یہ خبر ملاحظہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter