8
کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور حصہ ڈال سکیں۔
