اتوار, 8 جون , 2025

یومِ تکبیر ہماری خوداری، ایٹمی طاقت اور امن کی خواہش کی علامت ہے، مشعال ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: کشمیری رہنما اور یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی دفاعی خودمختاری، قومی غیرت اور ایٹمی طاقت کی علامت ہے۔

latest urdu news

ایٹمی صلاحیت: قومی عزم اور بصیرت کا ثبوت

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا محض ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بلکہ یہ قومی عزم، قیادت کی بصیرت اور عوامی اتحاد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مخلص قیادت اور قوم کے اتحاد سے ہم ہر قسم کی رکاوٹ عبور کر سکتے ہیں اور ناقابلِ تسخیر مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستانی قوم نے دنیا کو باور کروایا کہ اگر ملکی خودمختاری اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہو، تو قوم متحد ہو کر اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتی ہے۔

کشمیری عوام کا حوصلہ: پاکستان کی ایٹمی طاقت پشت پناہی کا احساس

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیری عوام کو بھی حوصلہ دیا۔ اس صلاحیت نے کشمیریوں کو یہ احساس دلایا کہ ان کا ساتھ ایک طاقتور، ذمہ دار اور باوقار ملک دے رہا ہے۔

پاکستان کا مؤقف: جارحیت نہیں، امن ترجیح ہے

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، چاہے بھارت کی طرف سے کتنی ہی اشتعال انگیزیاں کیوں نہ کی گئی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ایک مہذب اور ذمہ دار ریاست ہونے کی نشانی ہے۔

یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت

یاد رہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے، جو بھارت کے ایٹمی تجربات کا مؤثر جواب تھے۔
اس دن کے بعد پاکستان نہ صرف اسلامی دنیا کی پہلی بلکہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔ اسی دن کو ہر سال یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter