یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت انہیں سزائے موت دینے جا رہی ہے، عالمی طاقتیں مداخلت کریں۔

سری نگر، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی ہے۔

latest urdu news

ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت ان کے والد کو کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں آئندہ دنوں میں سزائے موت دینے جارہی ہے۔

انہوں نے امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی زندگی بچانا انسانیت کا تقاضا ہے۔

یاد رہے کہ یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی جیل میں قید ہیں اور کشمیری تحریکِ آزادی کے نمایاں رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter