8
کمپنی کے مطابق کاروباری پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کا عمل روک دیا گیا ہے، لیکن اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وارنٹی اور کسٹمر سپورٹ بھی موجودہ نظام کے مطابق جاری رہے گی۔ کمپنی کے منظور شدہ ڈیلرز کے پاس اسپیئر پارٹس کا مناسب اسٹاک بھی دستیاب ہوگا تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
منیجنگ ڈائریکٹر شنسوکے یاماؤرا نے کہا کہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے کمپنی پوری کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی پیداوار بند کی ہے مگر صارفین کی سہولت کے لیے اسپیئر پارٹس اور سروسز مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔