عالمی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض دے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا۔

latest urdu news

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرض انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے دیا جائے گا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ سے 57 مختلف منصوبے جاری ہیں جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔ ان منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، اور ریونیو کے شعبوں سے ہے۔ مزید برآں، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپیٹل، سوشل سروسز، اور گورننس کے منصوبے بھی عالمی بینک کی فنڈنگ میں شامل ہیں۔

پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کر کے نئی تاریخ رقم کردی

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سات سالوں میں عالمی بینک نے پاکستان کو کل 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں جن میں توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ، تقریباً 1.96 ارب ڈالر دیے گئے۔ گزشتہ مالی سال ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا گیا تھا، جبکہ رواں مالی سال عالمی بینک کی جانب سے قرض کی رقم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرے گی۔

یہ فنڈز پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter