اسلام آباد میں وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) کے تحت قائم تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 5 جنوری 2026 بروز پیر سے کیا جائے گا۔ اس دوران طلبہ، اساتذہ اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے بعد مقررہ تاریخ پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
سندھ میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان، تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے
وفاقی نظامتِ تعلیم کے مطابق سردیوں کی تعطیلات کا مقصد کم درجہ حرارت اور موسم کی شدت کے پیشِ نظر طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ والدین اور طلبہ نے تعطیلات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بچوں کو سرد موسم میں آرام اور صحت کا خیال رکھنے کا موقع ملے گا۔
