سندھ پر بہت معافیاں ادھار ہیں، مریم کس چیز کی معافی مانگیں؟عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر الزامات اور تنقید کی جا رہی ہے، اگر معافی تلافی کا کوئی معاملہ ہے تو سندھ حکومت کی طرف سے بہت معافیاں ادھار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کس چیز کی معافی مانگنی چاہیے؟

latest urdu news

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل پنجاب حکومت پر الزامات لگا کر وفاق کو کمزور کرنا چاہتی ہے، ان کی روز کی پریس کانفرنسز اور سخت زبان کے جواب میں اگر ہم کچھ کہیں تو اعتراض کیوں؟ کیا ہم پریس کانفرنس نہیں کر سکتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا مسئلہ کیا ہے؟ وہ بار بار پنجاب کے معاملات میں مداخلت کیوں کر رہے ہیں؟ شیری رحمٰن نے سینیٹ میں کہا تھا کہ ’ہمیں کام کرنے دیں‘، ہم بھی تو یہی کہتے ہیں۔ سیلاب کے متاثرین کے لیے کیے جانے والے سروے پر بلاجواز تنقید کی گئی، جبکہ 17 اکتوبر کو متاثرین کو چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے بی آئی ایس پی کے سروے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ غربت کے لیے مخصوص سروے ہے، پنجاب میں مختلف نوعیت کا سروے ہو رہا ہے۔ اس بنیاد پر پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو مناسب نہیں۔

عظمیٰ بخاری ماسی مصیبتے بن چکی ہیں: قرۃ العین مری کا ن لیگ پر کڑا وار

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران وزیر خارجہ رہ کر وزیراعظم پر تنقید کر سکتے ہیں، تو ہم بھی بات کر سکتے ہیں۔ بلاول نے قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی تھی، بہتر ہوتا کہ وہ سیلاب کے معاملے پر مل کر کام کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پیپلز پارٹی کو عزت دی جائے، اور اسی قسم کی عزت کی توقع ہم بھی رکھتے ہیں۔ مریم نواز اگر پنجاب کی بات نہ کریں تو پھر وہ وزیراعلیٰ کیوں ہیں؟ سندھ والے ہر بات پر سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، ہمیں اپنے اپنے صوبوں میں کام کرنا چاہیے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter