240
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندے نے گیس بلوں میں اضافے کی وجوہات واضح کر دیں۔
نمائندے نے بتایا کہ گیس چوری اور لیکیج دونوں بل بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ بعض اوقات میٹر کے بعد لیک ہونے والی گیس بھی صارف کے بل میں شامل ہو جاتی ہے۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں بتایا گیا کہ بندش رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوتی ہے، تاہم سوا 9 بجے سے بندش کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔
اووربلنگ سے متعلق سوال پر کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر میٹر ریڈنگ بروقت نہ ہو تو سلیب چینج ہو جاتا ہے جس سے ریٹ زیادہ لگتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ریڈنگ کی تصویر تاریخ کے ساتھ بل پر شائع کی جاتی ہے۔