فیلڈ مارشل کون ہوتا ہے اور یہ عہدہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے "آپریشن بنیان مرصوص” اور "معرکۂ حق” میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے کر فیلڈ مارشل تعینات کر دیا ہے۔

latest urdu news

فیلڈ مارشل پاکستان آرمی کا سب سے بلند اور فائیو اسٹار عہدہ ہے۔ یہ رینک جنرل کے رینک سے بھی اوپر ہوتا ہے اور صرف غیر معمولی، تاریخی اور مثالی عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

یہ عہدہ اعزازی حیثیت رکھتا ہے اور انتہائی نایاب ہوتا ہے۔

پاکستان میں فیلڈ مارشل کا عہدہ اس سے پہلے صرف ایک شخصیت کو دیا گیا تھا— صدر جنرل محمد ایوب خان۔
انہیں یہ اعزاز 1959 میں دیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترقی ملنے پر کہا: "یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوا، اسے میں قوم، شہداء اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا: "یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔ اس امانت کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔”

فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور قوم سے وفاداری کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دے دی ہے، جو ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ مزید پڑھیں

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter