گندم کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ، آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: لاہور سمیت پورے صوبہ پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ دس روز کے دوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 4,800 روپے تک جا پہنچی۔

latest urdu news

لاہور میں گندم کا فی من ریٹ 4,450 روپے ہو گیا ہے اور شہر کے متعدد علاقوں میں سرکاری 10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلے نایاب ہو گئے ہیں۔ 15 کلو کے آٹے کا تھیلا اب 1,500 روپے سے بڑھ کر 1,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کا فی من ریٹ 4,500 روپے، ملتان میں 4,450 روپے، جبکہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4,400 روپے ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں بھی گندم کا فی من ریٹ 4,400 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ گندم کی قلت نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال میں عام صارفین کے لیے آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

گندم کی قیمت میں تیزی سے اضافہ، آٹا مزید مہنگا ہوگیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر بھی اثر ڈالیں گی اور حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter