بھارت کے ہنگولی ضلع میں سرکاری ملازم نے واٹس ایپ پر موصول جعلی شادی دعوت نامے پر کلک کر کے تقریباً 2 لاکھ روپے سائبر فراڈ میں کھو دیے۔
مہاراشٹر، بھارت: بھارت کے ہنگولی ضلع میں ایک سرکاری ملازم واٹس ایپ پر موصول جعلی شادی کے دعوت نامے کی وجہ سے سائبر فراڈ کا شکار ہو گیا اور تقریباً 2 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کو 30 اگست کو ہونے والی شادی کے لیے واٹس ایپ پیغام موصول ہوا، جس میں خوش آمدید کے الفاظ کے ساتھ ایک فائل منسلک تھی۔ متاثرہ نے یہ فائل پی ڈی ایف سمجھ کر کلک کیا، لیکن یہ حقیقت میں ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکیج (اے پی کے) تھی، جسے ہیکرز نے اس کے فون کو ہیک کرنے اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔
بھارت: مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زائد لڑکیوں کی تدفین
کلک کرتے ہی سائبر کرمنلز نے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے 1,90,000 روپے منتقل کر لیے۔ متاثرہ نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، جبکہ ہماچل پردیش سائبر پولیس نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی فائلوں پر کلک نہ کریں اور محتاط رہیں۔
یاد رہے کہ سائبر فراڈ کے یہ جدید طریقے صارفین کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور آن لائن پیغامات یا فائلز کی تصدیق کیے بغیر کسی بھی اقدام سے مالی نقصان ہو سکتا ہے۔