بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کا سامنا کیا، ہم آگ سے گزرے ہیں ،گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد، قربانیوں اور کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "بھٹو سے زرداری تک ہم پر مسلسل پراپیگنڈا کیا گیا، لیکن ہم اس آگ سے گزر کر آگے بڑھے ہیں، پیپلز پارٹی ملک کی واحد حقیقی جمہوری جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، اور اس جماعت کو دوبارہ پنجاب میں بے نظیر بھٹو کے دور کی مقبولیت تک پہنچانا ان کا ہدف ہے۔

latest urdu news

گورنر پنجاب نے پارٹی قیادت کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں آصف علی زرداری جیسا ویژنری اور بردبار لیڈر نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نہ صرف ذاتی مصائب برداشت کیے بلکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ میں پیدا ہونے والی علیحدگی کی فضا کو "پاکستان کھپے” کا نعرہ دے کر ختم کیا اور قومی وحدت کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے صدارت کے دور میں چین کے متعدد دورے کیے، جن کی بدولت آج چین پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت دار ہے، زرداری نے صدارت کے اختیارات بھی رضاکارانہ طور پر پارلیمنٹ کو واپس دے دیے، جو کہ جمہوریت کے لیے ایک تاریخی قدم تھا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی زندگی جیل، صبر، قربانی اور عوامی خدمت سے عبارت ہے، ان پر مسلسل تنقید کرنے والے نام نہاد بونے لیڈر صرف ان پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، گورنر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کر دیا جائے تو پاکستان کا انرجی بحران بڑی حد تک ختم ہو سکتا ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter