ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستان کا مؤقف واضح: جنگ نہیں چاہتے، مگر تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی مزید نہیں بڑھے گی۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی مزید نہیں بڑھے گی، تاہم اگر ایسا ہوا تو پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، جس میں انہوں نے حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے سخت اقدامات پر پاکستان کے ردعمل پر روشنی ڈالی۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا، "ہم صرف بھارت کے حالیہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے اقدامات کا جواب دے رہے ہیں، اور ہمیں اسی زبان میں جواب دینا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس سلسلے میں اضافی تیاری کی ضرورت نہیں۔

بھارتی پولیس کی جانب سے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر دو پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے دعووں پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی کسی اطلاع کی تصدیق پاکستان کے پاس موجود نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ان الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، اور ان الزامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میں دراندازی کا الزام بے بنیاد ہے

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کشمیر میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے الزامات حقیقت کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "جب دونوں ممالک کی سرحد پر لاکھوں فوجی تعینات ہیں، تو دراندازی کا دعویٰ حقیقت سے دور ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سرگرم بعض گروہ اب غیر مؤثر ہو چکے ہیں اور ریاستی پالیسی ان سے لاتعلقی ظاہر کر چکی ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر زور

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان کے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ایک کامیاب اور مؤثر معاہدہ ہے جس نے دہائیوں سے پانی کی تقسیم کا توازن برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم ورلڈ بینک سے رجوع کریں گے کیونکہ یہ معاہدہ ہماری آبی سلامتی اور بنیادی حق سے جڑا ہوا ہے، جسے بھارت نے بھی تسلیم کیا ہے۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter