لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ کرنے والی ماڈل عزبیہ خان مشکل میں پھنس گئیں۔
مسجد کے تقدس کو پامال کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ماڈل عزبیہ خان کی مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مسجد جیسے مقدس مقام پر غیر مناسب لباس اور رویے کے ساتھ داخل ہونا ناقابل برداشت ہے۔
عوامی ردعمل کے بعد اکبری گیٹ پولیس اسٹیشن میں والڈ سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ماڈل عزبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ نے بغیر اجازت صبح سویرے مسجد کے احاطے میں فوٹو شوٹ کیا۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ کے طور پر سامنے آ گئے، تفتیش میں حیران کن انکشافات
مقدمے میں دونوں کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔