10
سرگودھا میں والی بال کے ایک میچ کے دوران پیش آنے والے قتل اور اقدامِ قتل کے واقعے میں ملوث مجرموں کو عدالت نے سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج چوہدری انعام الٰہی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تیسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت جرمانے کی رقم مقتول اور زخمی کھلاڑی کے لواحقین کو بطور معاوضہ ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 2022 میں اس وقت پیش آیا تھا جب والی بال کھیل کے دوران معمولی تنازعہ خونریز جھگڑے میں بدل گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔