بجلی چوری اور بل نہ ادا کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری اور ایک کروڑ روپے واجب الادا بل کی وجہ سے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کر دی۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری اور بل نہ ادا کرنے پر فیصل آباد کے 431 گ ب کے ایک گاؤں کی بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی ہے۔

latest urdu news

فیسکو حکام کے مطابق صارفین ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے تھے اور پورے گاؤں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،گاؤں والوں پر ایک کروڑ روپے کے واجب الادا بل ہیں، جس کے بعد فیسکو نے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو بجلی فراہم کرنا بند کر دیا۔

فیسکو حکام نے واضح کیا ہے کہ بجلی بلوں کی ادائیگی تک پورے گاؤں کے بجلی کنکشن منقطع رہیں گے۔ یہ اقدام صارفین کو قانونی اور مالی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی چوری اور واجب الادا بلوں کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

یاد رہے کہ ملک میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی ایک عام مسئلہ ہے، اور فیسکو جیسے ادارے اس کے خلاف سخت اقدامات کرتے رہتے ہیں تاکہ بجلی کی ترسیل میں شفافیت اور انصاف قائم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter