117
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر 2025 کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔
اس مقدمے میں عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ مقدمہ 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔
