گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے اصول تبدیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا اور سندھ میں گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق اہم قانون سازی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیے گئے موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025 کے مطابق اب گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر اصل مالک کے نام پر برقرار رہے گا۔ تاہم اگر وہ نمبر تین سال تک استعمال نہ کیا گیا تو وہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

latest urdu news

اس نئے قانون کے تحت شہری اپنی پسند کا شخصی رجسٹریشن مارک بھی حاصل کر سکیں گے، اور بایومیٹرک تصدیق ہر سال لازمی ہوگی تاکہ نمبر فعال رہے۔ جعلی رجسٹریشن نمبر پر بھاری جرمانے اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

مزید برآں، متعلقہ افسران کو سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ اور تصدیق کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ اگر گاڑی کے مالک کا انتقال ہو جائے، تو گاڑی خود بخود ان کے قانونی وارثین کے نام منتقل ہو جائے گی۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں منظور شدہ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 کے مطابق اب ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter