5
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار ورزش کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جم میں ورزش کرتے ہوئے ان کے سر پر راڈ لگ گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوئیں۔
عظمیٰ کاردار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرینر موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ خود ہی مشین کی پن درست طریقے سے نہ لگا سکیں، جس کے نتیجے میں راڈ اچانک سر پر آ لگی۔
حادثے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
