عہدہ خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، تکبر کا نہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکمران کے دل میں انسانیت اور خدا کا خوف ہو تو وہ کبھی عہدے کے تکبر میں مبتلا نہیں ہوتا۔ ایسے رہنما زمین پر بیٹھ کر عوام کی خدمت کو اپنی اصل ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کو ہر وقت عوام کے سامنے جوابدہ تصور کرتی ہیں۔ ان کا ہر قدم عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھتا ہے، جو حقیقی قیادت کی پہچان ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ایک اچھے رہنما کی پہچان یہی ہے کہ وہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر خلقِ خدا کے مسائل کو حل کرے اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter