9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے مریم نواز پر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جس کا دل چاہتا ہے، وہ 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے۔”

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ حکومت مریم نواز کی قیادت میں کام کر رہی ہے جہاں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ بانی تحریکِ انصاف کی حکومت نہیں جہاں طے کیا جاتا تھا کہ کسے اٹھانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز نہ کسی کو پناہ دے رہی ہیں اور نہ ہی قانون سے بالاتر کوئی شخص ہے۔ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو قانون کے مطابق جیل میں ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مت بھولیں کہ کور کمانڈر ہاؤس بھی کسی کا گھر ہے، وہاں بھی چادر اور چار دیواری پامال ہوئی، صرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ہی چادر چار دیواری کا حق حاصل نہیں۔”

انہوں نے مظلومیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بھاگنے والے اشتہاری اور مفرور افراد اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے سیاسی ڈھال استعمال نہ کریں، انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter