خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں سے قبل حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے پہلے ہی حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز نے ایک سال کے دوران 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 سے زائد منصوبے ان کی حکومت نے مکمل کر لیے ہیں۔

latest urdu news

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ “نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، مریم نواز کے کسی ایک منصوبے پر بھی کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔”

اڈیالہ کے مظاہروں کے بجائے آٹے پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری کا مشورہ

عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی وزارتوں کی خرید و فروخت جاری ہے، جہاں اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے ستر کروڑ روپے تک کے ریٹ طے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ “جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، وہ اگر کرپشن نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter