سیلاب کے بہانے لوگوں کو مشکلات میں مبتلا کرنا ناقابل قبول ہے: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہے اور سیلاب جیسے بحران کو بہانہ بنا کر عوام کو پریشان کرنا ہرگز قابل قبول نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ گندم کے تمام ذخائر رکھنے والے افراد کو تین روز کے اندر اپنی مقدار کا اعلان کرکے رجسٹر کرانا ہوگا۔ پنجاب میں کہیں بھی گندم کی قلت کا مسئلہ موجود نہیں۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ گندم اور روٹی کی سرکاری قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خانیوال میں فوڈ ڈی جی کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی لاپرواہی پر شدید ناراض ہیں۔ فلور ملز مالکان سے بھی بات چیت کی جائے گی تاکہ مسئلہ جلد حل ہو سکے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ چینی کی قیمت کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرے میں آتا ہے، لیکن روٹی ہر طبقے کی ضرورت ہے، چاہے امیر ہو یا غریب۔ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ گندم کے معاملے پر سیاست کیوں کی جا رہی ہے؟ اگر کسی صوبے کو گندم کی ضرورت ہو تو وہ پاسکو سے رابطہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت تین ہزار روپے فی من اور روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر رکھی ہے۔ خانیوال سے سرکاری گندم کا بروقت نقل و حمل نہ ہونے کی وجہ سے گندم ضائع ہوگئی، جس پر ڈی جی فوڈ اور خانیوال کے تمام متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے جانور اور لوگ نکال لیے گئے لیکن گندم اور آٹے کی حفاظت کیوں نہیں کی گئی، یہ سوال بھی اٹھایا گیا۔

مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی بجائے سیاست کر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے فاشسٹ اور فساد پھیلانے والے عناصر کی سخت مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اپنی اصل صورت دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صحافی آپ کی مرضی کے مطابق سوالات نہ کرے تو اسے صحافی نہیں کہا جا سکتا۔ ایسے رویوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اب جب انہیں اپنی مرضی کے فیصلے نہیں مل رہے تو وہ الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter