بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنے کیلئے بند توڑے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی بند توڑے جا رہے ہیں اور اس دوران شہریوں اور مویشیوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حفاظتی بندوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، امید ہے کہ ڈھائی لاکھ کیوسک پانی باآسانی دریائے راوی اور شاہدرہ سے گزر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ قادر آباد کی گنجائش 9 لاکھ کیوسک ہے، جہاں ساڑھے 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کے بعد پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے متاثرہ شہریوں کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اپنے گھر بار چھوڑ کر عارضی کیمپس میں رہنا آسان نہیں ہوتا، اس کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانا ضروری ہے۔

صوبائی وزیر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ سیلابی صورتحال کو تماشہ نہ سمجھیں۔ "لوگ بند پر کھڑے ہو کر سیلاب دیکھ رہے ہیں، بچے پانی میں نہا رہے ہیں، یہ شغل میلے کی جگہ نہیں ہے، عوام کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔”

اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی: گورنر پنجاب

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیرآباد شہر میں حالات معمول پر ہیں اور مرکزی شاہراہ سے پانی اتر چکا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلور ملز کے حوالے سے کہا کہ سیلاب کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باوجود پنجاب میں گندم کی وافر پیداوار متوقع ہے، اس لیے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter