بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بعض افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت عملی طور پر متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں جنہیں نہ انسانی جانوں کی اہمیت کا ادراک ہے اور نہ ہی وہ متاثرین کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو لوگ سیلاب پر سیاسی شعبدہ بازی کر رہے ہیں، عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔”

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہیں اور جہاں کہیں انتظامی غفلت یا کوتاہی نظر آتی ہے، وہ فوراً متعلقہ افسران کو جوابدہ بناتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ ریلیف سرگرمیوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق پنجاب کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، سول ڈیفنس، پولیس اور دیگر ادارے گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ پاک فوج اور رینجرز بھی جذبۂ حب الوطنی سے کام کر رہی ہیں۔

آرمی چیف کا فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ "ایک درد دل رکھنے والی ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں”۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter