عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو سستا شارخ خان قراردیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی توازن سے محروم اور سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جب فیصل واوڈا کے حالیہ بیان پر تبصرے کا سوال کیا تو عظمیٰ بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا، "فیصل واوڈا کون ہے؟ وہ درحقیقت ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان لگتا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا اگرچہ سینیٹر ہیں لیکن ان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، اس لیے ان کے بیانات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص کی باتوں پر تبصرہ کرنے کے بجائے اس کی حالت پر ترس کھاتی ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے ایک روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پنجاب حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی، جس پر مختلف حلقوں سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی سطح گزشتہ 60 برس کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح صرف 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو معاشی بہتری کی واضح علامت ہے، ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں اور مالی لین دین اب زیادہ تر ڈیجیٹل ذرائع سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال میں فیصل واوڈا کے بیانات مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کے ایک اہم بیان کی تفصیل اس رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter