ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، بلکہ پارٹی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا، مگر عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔

latest urdu news

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی اور عوام نے پی ٹی آئی کو واضح اور دوٹوک جواب دیا۔ ان کے مطابق ’رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا تھا اور آج بھی رونا لکھا ہے‘ جبکہ ووٹرز نے مریم نواز کی خدمت اور کارکردگی کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے صاف ستھرا پنجاب، فری ادویات اور ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ جیسے منصوبوں کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی عوام نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو مسترد کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کا دعویٰ بے بنیاد ہے، کیونکہ پارٹی نے مکمل طور پر انتخابی مہم چلائی اور عمران خان کے نام پر ووٹ مانگے، لیکن نتائج ان کی توقعات کے برعکس آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا۔

عظمیٰ بخاری کا ردعمل: مریم نواز نے ضمنی انتخابات والے شہروں میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسی بھی ضمنی الیکشن والے حلقے میں نہیں گئیں، پھر بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو ترجیح دی۔ ان کے مطابق مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں وہ کام کر دکھائے جو ماضی کے حکمران سترہ سال میں بھی نہ کر سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی کو یکایک یاد آیا کہ انہیں مہم نہیں چلانے دی گئی، حالانکہ اصل فیصلہ عوام نے اپنی کارکردگی سامنے رکھ کر کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں میں تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter