لاہور کی سیر مکمل، اب خیبرپختونخوا پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی کو مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی اسٹریٹ موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی سیر بہت ہو چکی، اب واپس جا کر اپنے صوبے کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نام نہاد اسٹریٹ موومنٹ رات کے وقت تو سرگرم دکھائی دیتی رہی، لیکن دن کی روشنی میں اس کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ ان کے مطابق نعروں کے باوجود سڑکوں پر کوئی خاطر خواہ ردعمل نظر نہیں آیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لاہور کو بلاوجہ مصروف اور متاثر کرنے کے بجائے اسے سکون سے سانس لینے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پروٹوکول کے ساتھ لاہور کے دورے اور سیر تو خوب کر لی، اب انہیں چاہیے کہ واپس جا کر خیبرپختونخوا کے عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔

سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی توجہ اور ریلیف کے منتظر ہیں، اس لیے صوبے سے باہر کی سیاست کے بجائے اپنے صوبے کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین سے ملاقاتیں کیں، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطے کیے اور شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter