احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا ناقابل قبول ہے: طلال چودھری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بعض عناصر احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور ایسے اقدامات پر حکومت کسی قسم کی نرمی اختیار نہیں کرے گی۔

latest urdu news

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں، جس کے باعث پولی کلینک سے پریس کلب تک ایک سڑک کو بند کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، تاہم وہ کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کی گرفتاریوں اور گرینڈ ڈائیلاگ پر ردعمل

وزیر مملکت کے مطابق مظاہرین کے مطالبات ایسے ہیں جن پر حکومت آئینی اور قانونی حدود کے باعث عملدرآمد نہیں کر سکتی۔ بعض مطالبات عدالتوں میں زیر سماعت بھی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کے معاملے پر قائم کمیشن پہلے ہی کام کر رہا ہے۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے نمائندوں اور دیگر ذرائع سے بات چیت کی کوشش کی گئی، لیکن مظاہرین کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کے حق کو تسلیم کیا جاتا ہے، مگر قومی مفادات کے خلاف ایجنڈا چلانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter