سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں امریکی ویزہ سروسز 6 مارچ تک معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے ملک میں سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سفارت خانے کے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا۔

latest urdu news

اسلام آباد امبیسی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف اسلام آباد بلکہ کونسل جنرل کراچی اورلاہورپر بھی ہوگا۔ اس سے قبل ویزہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں، تاہم موجودہ حالات کے باعث معطلی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی کی شہادت کی خبروں کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی تنصیبات کے باہر احتجاج کیا تھا۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں امریکی سفارتی مشنز کی خدمات عارضی طور پر بند

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter