اہم سفارتی آمد: امریکی نائب صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے نائب صدر J. D. Vance آج صبح تقریباً 10 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ان کی آمد کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق نائب صدر کا خصوصی طیارہ راستے میں Paris میں ڈھائی گھنٹے کے لیے رکا، جہاں طیارہ رات 9 بج کر 35 منٹ پر پہنچا اور پھر رات 12 بجے دوبارہ روانہ ہوا۔ طیارے کی اسلام آباد آمد کا متوقع وقت صبح 10 بج کر 7 منٹ بتایا گیا ہے۔

امریکی وفد میں Steve Witkoff اور Jared Kushner بھی شامل ہوں گے، جو مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو امریکا بھی تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی قسم کی چالاکی یا غیر سنجیدگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امریکا پر اعتماد نہیں، مگر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایرانی مؤقف سامنے آ گیا

دوسری جانب ایران کا اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جس کی قیادت Mohammad Bagher Ghalibaf کر رہے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ Abbas Araghchi بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ ان مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ ان کے نتائج خطے کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter