ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر JD Vance آج رات پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ امریکی وفد کے دیگر اہم اراکین بھی موجود ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وفد میں Steve Witkoff اور Jared Kushner بھی شامل ہیں، جو ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جس میں سکیورٹی اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf اور وزیر خارجہ Abbas Araghchi آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔
اسلام آباد میں امن مذاکرات کی پیش رفت: وزیراعظم کی امریکا اور ایران کو باضابطہ دعوت
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان Karoline Leavitt نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر Donald Trump ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مذاکرات ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہوں گے۔
ادھر ایران کے صدر Masoud Pezeshkian نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایرانی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔
