امریکا کا بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم بینک) بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

latest urdu news

نیٹلی بیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس سرمایہ کاری کے ذریعے کان کنی اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر مالیت کے اعلیٰ معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان کے مطابق، اس منصوبے سے امریکا میں تقریباً 6 ہزار اور بلوچستان میں 7 ہزار 500 افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ منصوبہ ماڈل پروجیکٹ کے طور پر کام کرے گا، جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونٹیز اور شراکت داروں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، اور دونوں ممالک کی اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرے گا۔

ریکوڈک منصوبے میں عالمی سرمایہ کاری کی نئی لہر، آئی ایف سی کا 400 ملین ڈالر اضافی سرمایہ

نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ایسے معاہدے امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنے، اور امریکی کمپنیاں معدنیات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ریکوڈک منصوبے کی یہ سرمایہ کاری نہ صرف بلوچستان کی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ معدنیات کے شعبے میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات بھی فروغ پائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter