امریکا کا پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور امریکا کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی ممکنہ سرمایہ کاری سامنے آئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ملک میں خشکی اور سمندر میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے کی جائے گی۔

latest urdu news

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سمندر میں موجود تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے 40 آف شور بلاکس کو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بولی میں پیش کر دیا ہے۔ ہر بلاک پر اوسطاً 15 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے، اور اگر تمام بلاکس پر کامیاب بولی دی گئی تو مجموعی سرمایہ کاری 6 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے خشکی پر موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے بھی 23 بلاکس کی پیشکش کی ہے۔ ہر بلاک پر تقریباً 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے، اور ان بلاکس پر کامیاب بولی کی صورت میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

پاکستان سے ٹریڈ ڈیل مکمل، امریکا پاکستان کیساتھ ملکر تیل تلاش کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

بولی کے عمل کے حوالے سے بھی تاریخوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ آف شور بلاکس کی بولی 31 اکتوبر کو کھولی جائے گی، جبکہ خشکی پر موجود بلاکس کے لیے بولی 10 اکتوبر کو اوپن ہوگی۔ ترک پیٹرولیم کمپنی سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اگر یہ سرمایہ کاری حقیقت کا روپ دھارتی ہے تو پاکستان کے توانائی کے شعبے کو نہ صرف مالی استحکام حاصل ہوگا بلکہ تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے ملک کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter